امریکا نے بحیرہ عرب میں اپنے بحری بیڑے کی جانب آنے والے ایرانی ڈرون شہید-139 کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا نے بحیرہ عرب میں اپنے بحری بیڑے کی طرف آنے والے ایرانی ڈرون کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق ایف 35 طیارے نے ایرانی ڈرون، جس کا نام شہید-139 ہے، کو بحری بیڑے ابراہم لنکن کی جانب بڑھتے ہوئے نشانہ بنایا۔
امریکا کے مطابق یہ اقدام اس کی دفاعی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کا مقصد بحری بیڑوں کی حفاظت یقینی بنانا ہے۔












