پی ایس ایل 11 کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع، آخری تاریخ 20 جنوری 2026 مقرر۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 20 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔
پی ایس ایل کا گیارہواں ایڈیشن 26 مارچ سے 3 مئی 2026 تک منعقد ہوگا۔ اس مرتبہ پی ایس ایل 11 میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی، جس کی نیلامی 8 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگی اور یہ نیلامی براہِ راست نشر کی جائے گی۔
مزید ٹیموں اور میچز کے اضافے سے کھلاڑیوں کے لیے زیادہ مواقع میسر آئیں گے، جو پی ایس ایل کو مزید دلچسپ بنائیں گے۔

![پی ایس ایل 11 کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/13020_2025-12-19_08-26-17.webp)













