سال 2026 میں اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں اضافہ متوقع

2026 میں اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، ریم کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ اس کا باعث بنے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سال 2026 میں اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں اضافہ متوقع [Draft]

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) 2026 میں اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہونے کا امکان ہے، جو نئے فون خریدنے والوں کے لیے مشکل ثابت ہو سکتا ہے۔ کاؤنٹر پوائنٹ کی رپورٹ کے مطابق، ریم کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جو اسمارٹ فونز کی قیمتوں پر منفی اثر ڈالے گا۔

کمپنی نے 2026 کے لیے اسمارٹ فونز کی فروخت کے حوالے سے اپنی پیشگوئیوں پر نظرثانی کی ہے اور اب متوقع ہے کہ اسمارٹ فون مارکیٹ 2.1 فیصد تک سکڑ جائے گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2026 کی دوسری سہ ماہی کے دوران ریم کی قیمتوں میں مزید 40 فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

کاؤنٹر پوائنٹ کے مطابق، اسمارٹ فون کمپنیوں کی جانب سے ڈیوائسز کی تعداد کو کم کیا جا سکتا ہے، جبکہ ایپل اور بڑی کمپنیوں کے مقابلے میں چھوٹی کمپنیاں زیادہ متاثر ہوں گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ لاگت میں اضافے کے باعث کمپنیوں نے پراڈکٹس میں تبدیلیاں کی ہیں اور فیچرز کو کم کیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، آئندہ سال اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں 7 فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے، تاہم فلیگ شپ یا مہنگے ماڈلز خریدنے والوں کے لیے یہ فرق کم محسوس ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں