اسلام آباد ایئرپورٹ پر بھائی کے پاسپورٹ پر سفر کی کوشش ناکام

اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے بھائی کے پاسپورٹ پر یورپ جانے کی کوشش ناکام بنائی، مسافر آف لوڈ کر دیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھائی کے پاسپورٹ پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر کی شناخت محمد ارسلان کے نام سے ہوئی، جو فلائٹ نمبر TK751 کے ذریعے اٹلی جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ امیگریشن کلیرنس کے دوران وہ مشکوک پایا گیا۔

مسافر نے اٹلی جانے کے لئے اپنے بھائی محمد عمران کا پاسپورٹ اور ریذیڈنٹ کارڈ پیش کیا۔ مسافر کو مزید کارروائی اور ایجنٹ کی نشاندہی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔

شہریوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ بیرون ملک سفر کے لئے ہمیشہ قانونی راستہ اختیار کریں اور اپنی ذاتی دستاویزات غیر متعلقہ شخص کے حوالے نہ کریں۔

دیگر متعلقہ خبریں