مردان میں ریونیو ٹیکس آفس پشاور کی کامیاب کارروائی، غیر قانونی سگریٹ فیکٹری سے غیر رجسٹرڈ مشینری برآمد، روزانہ 45 ملین روپے کی غیر قانونی آمدنی کا انکشاف۔
مردان: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ریونیو ٹیکس آفس پشاور نے مردان میں غیر قانونی سگریٹ فیکٹری پر کامیاب کارروائی کی۔ حالیہ چھاپے میں ایم/ایس یونیورسل ٹوبیکو کمپنی کی غیر رجسٹرڈ مشینری برآمد کی گئی۔
ذرائع کے مطابق، برآمد شدہ مشینری کی یومیہ پیداوار 6,000 سے 7,000 کلوگرام تمباکو تھی، جس سے روزانہ تقریباً 45 ملین روپے کی غیر قانونی آمدنی حاصل کی جا رہی تھی۔ یہ مشینری خاص طور پر اندرونِ ملک اور آزاد کشمیر میں غیر قانونی سگریٹ کی پیداوار کے لیے استعمال ہو رہی تھی۔
اس سے قبل بھی وفاقی بورڈ آف ریونیو نے جعلی سگریٹ کارٹیل پکڑ کر اربوں روپے کے ٹیکس نقصان سے بچایا تھا۔ غیر قانونی اور جعلی سگریٹ کی پیداوار ہر سال قومی آمدنی کو اربوں روپے کا نقصان پہنچاتی ہے۔
خیبرپختونخوا میں گورننس کی ناکامی کی وجہ سے صوبہ غیر قانونی سرگرمیوں کا گڑھ بن چکا ہے، جس کے باعث قومی آمدنی کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔















