چیٹ جی پی ٹی، گوگل جیمینی اور پرپلیکسٹی کے شاپنگ اسسٹنٹس کی موازنہ رپورٹ۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آن لائن خریداری کی دنیا میں اے آئی شاپنگ اسسٹنٹس کا استعمال عام ہوتا جا رہا ہے۔ حال ہی میں چیٹ جی پی ٹی، گوگل جیمینی اور پرپلیکسٹی کو 800 ڈالر سے کم قیمت والے لیپ ٹاپ تلاش کرنے کے لیے جانچا گیا۔ ہر ٹول نے مختلف نتائج پیش کیے۔
چیٹ جی پی ٹی نے صارفین کی ترجیحات جاننے کے بعد مختصر وقت میں لیپ ٹاپ ماڈلز کی تجاویز دیں، تاہم اس کے فراہم کردہ خریداری لنکس صرف ‘بیسٹ بائی’ تک محدود تھے اور قیمتیں تازہ ترین نہیں تھیں۔
گوگل جیمینی نے بغیر کسی اضافی سوال کے متعدد لیپ ٹاپ آپشنز پیش کیے، جن کے ساتھ مختلف اسٹورز کے لنکس بھی شامل تھے۔ جیمینی کے پاس گوگل شاپنگ گراف کا وسیع ڈیٹا موجود ہے جس میں 50 ارب سے زائد پروڈکٹ لسٹنگز شامل ہیں۔
پرپلیکسٹی نے حال ہی میں اپنے شاپنگ ٹولز متعارف کرائے ہیں۔ یہ پروڈکٹ کارڈز کے ذریعے قیمتوں، ریٹنگز اور فائدے نقصانات کا جائزہ پیش کرتا ہے، تاہم اس کی فلٹرنگ مکمل طور پر درست نہیں رہی۔
تینوں اے آئی اسسٹنٹس نے اپنے انداز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ چیٹ جی پی ٹی نے رہنمائی پر مبنی فیصلہ سازی میں برتری دکھائی، جبکہ جیمینی نے سب سے زیادہ ریٹیلرز کا احاطہ کیا۔ پرپلیکسٹی نے اسٹور جیسا براؤزنگ تجربہ پیش کیا۔















