صوابی میں خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش، ماں اور بچے صحت مند ہیں۔
صوابی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صوابی کے باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ یہ بچے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں اور سب کے سب صحت مند ہیں۔
ترجمان باچا خان میڈیکل کمپلیکس، رحم خان نے بتایا کہ ماں اور بچے دونوں خیریت سے ہیں اور ان کا تعلق گاؤں سلیم خان سے ہے۔
انچارج نیونٹل کیئر یونٹ، ڈاکٹر عنایت اللہ نے بتایا کہ بچوں کی پیدائش بغیر آپریشن کے ہوئی اور چاروں بچے مکمل صحت مند ہیں۔
بچوں کے والد، مقصود علی نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسپتال کی انتظامیہ اور ڈاکٹروں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
یہ واقعہ خوشی کا باعث بنا ہوا ہے اور مقامی لوگوں نے بھی والدین کو مبارکباد دی ہے۔















