بھارت میں پہلی ڈینگی ویکسین کی منظوری، لاکھوں افراد کو تحفظ کی امید

بھارت نے پہلی ڈینگی ویکسین کی منظوری دے دی ہے، جاپانی کمپنی کے ساتھ شراکت میں تیار کی گئی ویکسین 42 ممالک میں استعمال ہو رہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارت میں پہلی ڈینگی ویکسین کی منظوری، لاکھوں افراد کو تحفظ کی امید

نئی دہلی: (رائیٹ ناؤ نیوز) بھارت نے ڈینگی ویکسین کے استعمال کی منظوری دی ہے۔ جاپانی کمپنی ٹاکیڈا کی تیار کردہ Qdenga ویکسین کو 21 جولائی کو بھارتی وزارت صحت نے منظور کیا۔

یہ ویکسین 4 سے 60 سال کی عمر کے افراد کے لیے ہے۔ ویکسین کی منظوری سے پہلے اس کے معیار اور افادیت کی جانچ کی گئی۔ ویکسین 3 ماہ کے دوران 2 انجیکشن کے ذریعے دی جاتی ہے۔

بھارتی ادارے کے مطابق ویکسین ڈینگی کے خلاف موثر ہے۔ یہ ویکسین 42 ممالک میں استعمال ہو رہی ہے اور اس کی 2 کروڑ 40 لاکھ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

بھارت میں ڈینگی کے 10 لاکھ سے زائد کیسز اور 1500 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔ ویکسین کی منظوری سے بیماری پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ بھارت اپنی ڈینگی ویکسین کی تیاری پر کام کر رہا ہے۔ یہ دنیا کی پہلی سنگل ڈوز ویکسین ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں