باجوڑ میں ممبر اسمبلی کی رہائشگاہ پر بم دھماکا، وزیراعلیٰ کی مذمت

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے باجوڑ میں ممبر اسمبلی کی رہائشگاہ پر بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے باجوڑ میں تحریک انصاف کے ایم پی اے انور زیب خان کی رہائشگاہ پر ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے پولیس اور متعلقہ اداروں کو فوری تحقیقات کی ہدایت کی اور آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس قسم کے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ انہوں نے زخمی ہونے والے شخص کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

دیگر متعلقہ خبریں