آکسفورڈ یونین مباحثے میں بھارت کی عدم شرکت، پاکستان فاتح

آکسفورڈ یونین میں بھارتی وفد کی عدم شرکت پر پاکستان بلامقابلہ کامیاب ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آکسفورڈ یونین کے مباحثے میں بھارتی وفد کی عدم شرکت پر پاکستان بلامقابلہ کامیاب ہو گیا۔ پاکستانی وفد، جس میں جنرل ریٹائرڈ زبیر محمود حیات، حنا ربانی کھر اور ڈاکٹر محمد فیصل شامل تھے، مباحثے کے لیے لندن میں موجود تھے، جبکہ بھارتی وفد مباحثے میں شامل نہ ہو سکا۔

پاکستان ہائی کمیشن لندن نے بیان دیا کہ بھارتی رہنما ٹی وی چینلز پر تو شور مچاتے ہیں لیکن علمی مباحثے میں شرکت کرنے سے گریز کرتے ہیں۔ آکسفورڈ میں بھارتی طلبہ کی بڑی تعداد کے باوجود بھارتی وفد نے ووٹ کا سامنا کرنے سے انکار کیا۔

پاکستان ہائی کمیشن کے مطابق بھارت کی سیکورٹی پالیسی ممکنہ منطقی سوالات کا وزن نہ اٹھا سکی، اور بھارتی مقررین نے مباحثے میں شرمندگی سے بچنے کے لیے خود ہی دستبرداری اختیار کر لی۔

آکسفورڈ یونین میں بھارتی وفد کی غیرحاضری بھارت کے سفارتی ناکامیوں کی تازہ کڑی ہے۔ پاکستان نے مدلل اور پراعتماد مؤقف سے بحث جیتنے کی تیاری کی تھی، جبکہ بھارت نے پسپائی کو حکمت عملی بنایا۔

دیگر متعلقہ خبریں