نئی دہلی میں کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج، وزیر تعلیم کے استعفے کا مطالبہ

کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج نے نئی دہلی میں تشدد کو جنم دیا۔ وزیرِ تعلیم کے استعفے تک مظاہرین کا احتجاج جاری رہے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نئی دہلی میں کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج، وزیر تعلیم کے استعفے کا مطالبہ

نئی دہلی: (رائیٹ ناؤ نیوز) بھارت میں کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج نے نئی دہلی کو میدانِ جنگ بنا دیا۔ طلبہ اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں سیکڑوں افراد زخمی ہوئے۔

احتجاج میں ہزاروں مظاہرین نے وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے حکومت پر امتحانات میں بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا۔

پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کیا۔ دہلی پولیس کے مطابق 118 پولیس اہلکار اور 60 مظاہرین زخمی ہوئے۔

احتجاجی رہنماؤں نے پولیس کی کارروائی کی مذمت کی اور کہا کہ طلبہ کے پرامن احتجاج کو دبانے کی کوشش کی گئی۔

یاد رہے کہ یہ تحریک مئی 2026 میں سوشل میڈیا سے شروع ہوئی تھی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے لیے بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں