بھارت: آبی جارحیت سے دریائے چناب میں نچلے درجے کا سیلاب، نشیبی علاقوں کو خطرہ

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد دریائے چناب میں پانی کی سطح بڑھ گئی ہے اور نشیبی علاقوں کے مکینوں کو انخلا کی ہدایت کی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارت کی آبی جارحیت سے دریائے چناب میں نچلے درجے کا سیلاب، نشیبی علاقوں کو خطرہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد دریائے چناب میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 68 ہزار 478 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فلڈ فارکاسٹ کے مطابق ہیڈ خانکی پر ایک لاکھ 25 ہزار 110 کیوسک جبکہ ہیڈ قادرآباد پر ایک لاکھ 14 ہزار 70 کیوسک پانی کا بہاؤ ریکارڈ ہوا ہے۔ ان مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

دریائے راوی کے نالہ اوجھ پر 34 ہزار، کوٹ نینا پر 33 ہزار اور نالہ ڈیک پر 18 ہزار 483 کیوسک پانی کا بہاؤ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

بھارتی آبی جارحیت کی وجہ سے دریائے چناب اور راوی کے متعدد مقامات پر پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔

واضح رہے کہ نشیبی علاقوں کے مکینوں کو فوری انخلا اور انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں