کانگریس نے پیپر لیکس کے خلاف مودی حکومت کے خلاف احتجاج کیا، جس میں راہول اور پریانکا گاندھی سمیت متعدد افراد گرفتار ہوئے۔
نئی دہلی: (رائیٹ ناؤ نیوز) بھارت میں پیپر لیکس کے خلاف کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا۔ اس دوران راہول گاندھی، پریانکا گاندھی سمیت متعدد رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔
کانگریس کارکنوں نے امتحانی پرچوں کے لیک ہونے پر مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے وزیراعظم کی رہائش گاہ کی جانب مارچ کیا، جہاں پولیس نے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا۔
پولیس نے راہول گاندھی کو وزیراعظم کی رہائش گاہ کے قریب سے گرفتار کیا۔ مزاحمت کے باوجود انہیں ایک بس میں ڈال کر نامعلوم مقام پر لے جایا گیا۔
پریانکا گاندھی سمیت دیگر کئی کارکنوں کو بھی حراست میں لیا گیا۔ مظاہرین نے وزیر تعلیم کے استعفے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ مئی میں میڈیکل داخلہ امتحان کے پرچے لیک ہونے پر ملک بھر میں احتجاج جاری ہے، جس سے تعلیمی نظام میں کرپشن کا انکشاف ہوا۔














