عمر ایوب اشتہاری قرار، جائیداد کی تفصیلات طلب

انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر ایوب کو اشتہاری قرار دے کر ان کی جائیداد کی تفصیلات طلب کر لیں اور پاسپورٹ و شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو 4 اکتوبر کے احتجاج کے کیس میں اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے ان کی جائیداد کی تفصیلات طلب کر لی ہیں اور ان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ عمر ایوب کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ نون میں مقدمہ درج ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ عمر ایوب کی جائیداد کی مکمل تفصیلات پیش کی جائیں تاکہ قانونی کارروائی آگے بڑھائی جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں