ہر 10 منٹ میں ایک عورت قریبی شخص کے ہاتھوں قتل۔اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے مطابق دنیا میں ہر 10 منٹ میں ایک عورت کو اس کے قریبی شخص کے ہاتھوں قتل کیا جاتا ہے، جو خواتین پر تشدد کے خلاف پیش رفت کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اقوام متحدہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ہر 10 منٹ میں ایک عورت کو اس کے قریبی شخص کے ہاتھوں قتل کر دیا جاتا ہے۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم اور یو این ویمن کی رپورٹ کے مطابق 2024 میں تقریباً 50 ہزار خواتین اور لڑکیوں کو ان کے شریکِ حیات یا خاندان کے افراد نے قتل کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں قتل ہونے والی خواتین میں سے 60 فیصد کو ان کے شریکِ حیات یا رشتہ داروں نے قتل کیا، جبکہ مردوں کے قتل کے 11 فیصد معاملات میں قاتل قریبی شخص تھا۔

یہ ہولناک اعداد و شمار روزانہ 137 خواتین کے قتل کے برابر ہیں، جو 2023 کے مقابلے میں معمولی کمی ظاہر کرتا ہے، لیکن یہ کمی ڈیٹا کی دستیابی کے فرق کی وجہ سے ہے۔

خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر رپورٹ میں کہا گیا کہ خواتین کے لیے گھر سب سے خطرناک جگہ بن گیا ہے، اور افریقہ میں سب سے زیادہ 22 ہزار واقعات رپورٹ ہوئے۔

دیگر متعلقہ خبریں