بالوں کی صحت کے لیے نقصان دہ غذاؤں سے پرہیز ضروری

سائنسدانوں اور طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ چینی، کیفین والے مشروبات اور پروسیسڈ فوڈز بالوں کی صحت متاثر کر سکتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سائنسدانوں اور طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کچھ عام غذائیں اور مشروبات بالوں کی صحت متاثر کر سکتی ہیں اور بالوں کے جھڑنے کا سبب بن سکتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق چینی، زیادہ کیفین والے مشروبات اور پروسیسڈ فوڈز بالوں کی جڑوں کو کمزور کرتے ہیں۔

چینی والے مشروبات جیسے زیادہ میٹھی کافی، گرم چاکلیٹ اور سافٹ ڈرنکس بالوں کی جڑوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں جبکہ کیک، بسکٹ اور مٹھائیاں خون میں گلوکوز کی سطح بڑھا کر بالوں کی صحت پر منفی اثر ڈال سکتی ہیں۔ پروسیسڈ اور پیک شدہ غذائیں جیسے سنیکس، آئس کریم اور چاکلیٹ بالوں کو کمزور کر سکتے ہیں۔

تلی ہوئی اشیاء جیسے فرائی کی گئی ڈونٹس اور چپس اسکالپ پر جلن پیدا کرتی ہیں اور بالوں کی نشوونما کو متاثر کرتی ہیں۔ غذائیت کے ماہرین کے مطابق زیادہ چینی انسولین کی سطح بڑھا سکتی ہے، جس سے بال اگانے والے خلیات کم توانائی حاصل کرتے ہیں اور بال پتلے اور کمزور ہو جاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بالوں کا جھڑنا ہمیشہ سنگین مسئلہ نہیں ہوتا، یہ وقتی بھی ہو سکتا ہے اور وٹامن کی کمی، ہارمونی عدم توازن یا دیگر صحت کے مسائل کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے، اگر جھڑنا مسلسل بڑھ رہا ہو تو ڈاکٹر سے مشورہ ضروری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں