امریکی رپورٹ نے بھارت کی شکست اور پاکستان کی فتح کو تسلیم کیا، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب ہوا۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی کانگریس میں پیش کی گئی رپورٹ نے بھارت کے حقائق کے منافی پروپیگنڈا کو بے نقاب کرتے ہوئے پاکستان کی فتح کو تسلیم کیا ہے۔ بھارتی حکومت نے اس رپورٹ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش کی۔
امریکی کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 7 سے 10 مئی کی چار روزہ جنگ میں پاکستان نے بھارت پر واضح کامیابی حاصل کی۔ رپورٹ کے مطابق بھارت نے رافیل طیارے گرنے کے باوجود جھوٹا بیانیہ گھڑا، مگر امریکی رپورٹ نے اس پروپیگنڈا کو جھوٹا ثابت کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق، پاکستان نے بہترین عسکری حکمت عملی سے بھارت کو شکست دی اور عالمی میڈیا بھی پاکستانی مؤقف کی تائید کر رہا ہے۔
عالمی جریدہ ‘ٹی آر ٹی’ نے بھی رپورٹ کے حوالے سے کہا کہ مئی میں پاکستان نے بھارت کے خلاف عسکری فتح حاصل کی اور اس کا اعتراف امریکی صدر نے بھی کیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی شکست کو چھپانے کے لیے کئے گئے جھوٹے پروپیگنڈا سے مودی حکومت کو عالمی سطح پر سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔














