بھارت کے سرکاری اسپتال میں چھت سے پنکھا گرنے سے مریض کی ہلاکت

نئی دہلی کے گرو تیگ بہادر اسپتال میں چھت سے پنکھا گرنے سے مریض کی ہلاکت، انتظامیہ پر سوالات۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارت کے سرکاری اسپتال میں چھت سے پنکھا گرنے سے مریض کی ہلاکت

نئی دہلی: (رائیٹ ناؤ نیوز) بھارت کے بڑے سرکاری اسپتال میں 42 سالہ مریض چھت سے پنکھا گرنے سے ہلاک ہوگیا۔ مریض کی شناخت محمد اکبر کے طور پر ہوئی جو گرو تیگ بہادر ہسپتال میں زیر علاج تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق محمد اکبر کو ہائی بلڈ پریشر، میننجوئنسفلائٹس اور ایسپیریشن نمونیا کا علاج فراہم کیا جا رہا تھا۔ ہفتے کی رات چھت کا پنکھا گرنے سے ان کی موت ہوگئی۔

ہسپتال حکام کے مطابق پنکھا گرنے کے چند گھنٹے بعد ہی مریض کی موت واقع ہو گئی۔ اس واقعے کے بعد ہسپتال میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

یہ حادثہ ہسپتال کے عملے کی موجودگی میں پیش آیا، جو اس وقت مریض کا علاج کر رہے تھے۔ اس واقعے نے ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

واضح رہے کہ گرو تیگ بہادر ہسپتال بھارت کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں سے ایک ہے، جہاں ہزاروں مریض روزانہ علاج کے لیے آتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں