ٹیپو عثمان نے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کی حیثیت سے تقرری کے بعد لنکاسٹر ہاؤس میں سفارتی اسناد پیش کر دیے۔
لندن: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان کے نومنتخب ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے لنکاسٹر ہاؤس میں سفارتی کور کے وائس مارشل اسکاٹ فرسیڈن ووڈ کو اپنی تقرری کے سفارتی اسناد پیش کر دیے ہیں۔
ٹیپو عثمان نے پاکستان کی قیادت اور عوام کی جانب سے برطانیہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور برطانوی ہم منصبوں کے ساتھ قریبی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
پاکستانی ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے 20 جولائی 2026 کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔ وہ فارن سروس کے سینئر سفارت کار ہیں اور دوطرفہ و کثیرالجہتی سفارت کاری میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق ہائی کمشنر ٹیپو عثمان پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سیاسی، معاشی، تجارتی اور عوامی روابط کو مزید وسعت دینے میں فعال کردار ادا کریں گے۔
یاد رہے کہ ٹیپو عثمان اس سے قبل اسلام آباد میں چیف آف اسٹیٹ پروٹوکول کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور انہوں نے ریاض، نیویارک، انقرہ اور وینکوور میں اہم سفارتی ذمہ داریاں بھی نبھائی ہیں۔












