عالمی یومِ اطفال پر بچوں کے حقوق اور تعلیم پر زور

پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا گیا، والدین میں بچوں کی پرورش کے شعور کو بڑھانے اور ان کے حقوق کے تحفظ پر زور دیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچوں کا عالمی دن منایا گیا۔ اس دن کا مقصد والدین میں بچوں کی بہترین پرورش کے لیے شعور بیدار کرنا ہے تاکہ وہ معاشرے کے مفید شہری بن سکیں۔ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے 20 نومبر 1989 کو بچوں کے لیے مخصوص کیا تاکہ دنیا بھر میں بچوں کو درپیش مسائل کا سدباب کیا جا سکے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یوم اطفال کے موقع پر کہا کہ پاکستان دنیا کے ساتھ مل کر بچوں کی فلاح و بہبود پر کام کر رہا ہے۔ اس سال کا موضوع "میرا دن، میرے حقوق” ہے۔ انہوں نے بچوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما اور تعلیم و تربیت کی اہمیت پر زور دیا۔

پاکستان میں بچوں سے مشقت لینے کا سلسلہ جاری ہے، جس کی روک تھام کے لیے چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مؤثر کارروائی ضروری ہے۔ وزیراعظم نے تعلیم کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی ایمرجنسی نافذ کی ہے تاکہ سکول سے باہر بچوں کو فوری تعلیمی دائرے میں لایا جا سکے۔

انہوں نے والدین، اساتذہ، اور معاشرے سے اپیل کی کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی بہتر تربیت میں اپنا کردار ادا کریں۔

دیگر متعلقہ خبریں