چوری کی انوکھی واردات، طوطے تلاش کرنے کے بہانے چور موبائل لے اڑے

کراچی کے گلستانِ جوہر میں ملزم نے طوطے کا بہانہ بنا کر دو موبائل چھین لیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) شہر قائد کے علاقے گلستانِ جوہر میں ایک چوری کی انوکھی واردات ہوئی، جہاں ملزم نے طوطا تلاش کرنے کے بہانے گھر میں داخل ہوکر دو موبائل فون چھین لیے اور فرار ہوگیا۔

واردات گلستان جوہر بلاک ون کے ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں بدھ کی صبح پیش آئی۔ متاثرہ اہل خانہ کے مطابق ملزم نے خاتون سے کہا کہ اس کا طوطا گیلری میں آگیا ہے اور وہ اسے پکڑنا چاہتا ہے۔ خاتون کے اندر جانے کے دوران، ملزم نے بچی سے موبائل چھین لیا اور دوسرا موبائل بیڈ سے اٹھا لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے مزاحمت پر بچی کو دھکا دیا، جس سے وہ خوفزدہ ہوگئی۔ والدہ کے کمرے میں داخل ہوتے ہی ملزم فرار ہوگیا۔ اہل خانہ نے فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے جبکہ پولیس نے درخواست موصول کرلی ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں