کراچی میں ٹریفک حادثات کے باعث رواں سال 800 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 632 مرد، 81 خواتین اور 93 بچے شامل ہیں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) رواں سال کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 806 تک پہنچ گئی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ان حادثات میں 632 مرد، 81 خواتین، 71 بچے اور 22 بچیاں شامل ہیں۔
ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 11,596 ہے، جن میں 9,081 مرد، 1,815 خواتین، 536 بچے اور 164 بچیاں شامل ہیں۔
رواں سال ہیوی گاڑیوں کی ٹکر کے باعث 244 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں ڈمپر کی ٹکر سے 41، ٹریلر کی ٹکر سے 95، واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 56، مزدا کی ٹکر سے 20 اور بس کی ٹکر سے 32 افراد شامل ہیں۔














