پنجاب میں ماحولیاتی خلاف ورزیوں پر سخت نگرانی، گرینڈ آپریشن کا آغاز

ماحولیاتی خلاف ورزیوں پر سخت نگرانی کے لیے پنجاب میں گرینڈ آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے، جس کے تحت کوڑا اور پلاسٹک جلانے والوں پر جرمانے عائد ہوں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں ماحولیاتی خلاف ورزیوں پر سخت نگرانی، گرینڈ آپریشن کا آغاز

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) پنجاب میں ماحولیاتی خلاف ورزیوں کی نگرانی کو مزید سخت کرنے کے لیے گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں ‘صاف لاہور، صحت مند پنجاب’ پروگرام پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے۔ ماحولیاتی ضابطوں کی خلاف ورزی پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

کوڑا اور پلاسٹک جلانے والوں کو بھاری جرمانے کیے جائیں گے۔ ماحولیاتی ضابطوں کی خلاف ورزی پر 18 یونٹس کو نوٹس دیے گئے ہیں جبکہ 4 یونٹس سیل کر دیے گئے ہیں۔

تعمیراتی خلاف ورزی پر 6 مقامات کو سیل کیا گیا اور پولی تھین کے خلاف کارروائی میں 36 مقامات کو بند کیا گیا ہے۔ دھواں چھوڑنے والی 10 گاڑیاں تحویل میں لی گئی ہیں جبکہ 24 چالان اور 24 گاڑیاں بھی سیل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ فصلوں کی کٹائی کے پیش نظر صوبے بھر میں آپریشن کا دائرہ وسیع کرنے اور ماحولیاتی خلاف ورزیوں کی نگرانی سخت کرنے کے لیے گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں