عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس: عدالت کی فریقین کو نظم و ضبط کی ہدایت

لاہور کی عدالت نے عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کیس میں فریقین کو عدالتی تقدس برقرار رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ آئندہ سماعت 12 ستمبر کو ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس: عدالت کی فریقین کو نظم و ضبط کی ہدایت

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) ضلع کچہری لاہور میں عظمیٰ بخاری کی مبینہ جعلی ویڈیو وائرل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے فریقین کو عدالتی تقدس برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے تحریری حکم میں کہا کہ سماعت کے دوران وکلا کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ عدالت نے فریقین کو عدالتی نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت کی ہے۔

عدالت نے واضح کیا کہ عدالتی کارروائی میں خلل برداشت نہیں کیا جائے گا۔ آئندہ خلاف ورزی پر ضابطہ فوجداری (سی آر پی سی) کی دفعہ 352 کے تحت پابندی عائد ہوگی۔

عدالت میں عظمیٰ بخاری کے وکیل علی زاہد بخاری پیش ہوئے، جبکہ ملزمہ فلک جاوید کے وکیل علی اشفاق نے اپنے دلائل پیش کیے۔ عدالت نے ملزم شہاب الدین پر فرد جرم عائد کی۔

یاد رہے کہ عظمیٰ بخاری نے جعلی ویڈیو کے معاملے پر عدالت میں شکایت درج کروائی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کیس کو طول دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں