راولپنڈی میں غیرقانونی کال سینٹر پر این سی سی آئی اے کا چھاپہ، 28 افراد گرفتار

این سی سی آئی اے نے راولپنڈی میں غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپہ مارا اور 28 افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد جعلی پروفائلز کے ذریعے شہریوں کو دھوکہ دیتے تھے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
راولپنڈی میں غیرقانونی کال سینٹر پر این سی سی آئی اے کا چھاپہ، 28 افراد گرفتار

راولپنڈی: (رائیٹ ناؤنیوز) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے غیرقانونی کال سینٹر پر چھاپہ مارا۔ اس کارروائی میں 28 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

این سی سی آئی اے کے مطابق کال سینٹر غیر ملکی شہری چلا رہے تھے، جو ٹیلیگرام اور فیس بک پر جعلی پروفائلز بنا کر فراڈ کرتے تھے۔ خواتین کی جعلی پروفائلز کے ذریعے شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا تھا۔

ایجنسی نے بتایا کہ ای کامرس اور سرمایہ کاری اسکیموں کے نام پر بھی شہریوں کو لوٹا جاتا رہا ہے۔ گرفتار شدگان میں 24 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں۔

این سی سی آئی اے نے بتایا کہ چھاپے میں موبائل اور کمپیوٹر قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔ مفرور ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری کے لیے مزید چھاپے جاری ہیں۔

واضح رہے کہ گرفتار افراد کے خلاف پیکا اور متعلقہ قوانین کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔ غیر ملکیوں کو 15 روز میں ملک بدر کرکے بلیک لسٹ میں ڈالا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں