این سی سی آئی اے کا چھاپہ، 6 لاکھ شہریوں کا بائیو میٹرک ڈیٹا برآمد، موبائل سمز اور اے ٹی ایم کارڈز ضبط

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا چھاپہ، بڑی تعداد میں بائیو میٹرک ڈیٹا اور اے ٹی ایم کارڈز ضبط۔ چیئرمین پی ٹی اے نے جعلی سمز بلاک کرنے کی تفصیلات بتائیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
این سی سی آئی اے کا چھاپہ، 6 لاکھ شہریوں کا بائیو میٹرک ڈیٹا برآمد، موبائل سمز اور اے ٹی ایم کارڈز ضبط

فیصل آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے چھاپے میں ملزمان سے 6 لاکھ شہریوں کے فنگرپرنٹس اور بائیو میٹرک ڈیٹا برآمد ہوا۔ فیصل آباد سے گرفتار شخص کے پاس سے 195 موبائل سمز، 16 اسمارٹ فونز اور 81 اے ٹی ایم کارڈز ملے۔

این سی سی آئی اے نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ میں انکشاف کیا کہ ملزمان کے قبضے سے برآمدہ شدہ بائیو میٹرک ڈیٹا مالیاتی فراڈ میں استعمال کیا جا رہا تھا۔

چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ اب تک 1 کروڑ 80 لاکھ جعلی سمز بلاک کی جا چکی ہیں اور ٹیلی کام کمپنیوں پر 4.5 ارب روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ خرم نواز نے خبردار کیا کہ ہر ہفتے کورئیر کے نام پر جعل سازوں کی کالز آتی ہیں اور واٹس ایپ بھی ہیک ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ‘رینٹ اے بینک اکاؤنٹ’ اسکیم چل رہی ہے جس میں لوگ پیسے لے کر اپنا بینک اکاؤنٹ کرائے پر دیتے ہیں اور پکڑے جانے پر جیل جانے کی شرط قبول کرتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں