ایران کا جنگ کے دوران تیل برآمدات کا انکشاف، ایک گھنٹہ بھی نہیں رکیں

ایران کے پٹرولیم وزیر نے انکشاف کیا کہ امریکا کے ساتھ جنگ کے دوران بھی خام تیل کی برآمدات میں کوئی تعطل نہیں آیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا جنگ کے دوران تیل برآمدات کا انکشاف، ایک گھنٹہ بھی نہیں رکیں

تہران: (رائیٹ ناؤنیوز) ایران کے پٹرولیم وزیر محسن پاک نژاد نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ 40 روزہ جنگ میں ایرانی خام تیل کی برآمدات ایک گھنٹے کے لیے بھی نہیں رکیں۔

محسن پاک نژاد نے بتایا کہ 28 فروری سے عارضی جنگ بندی تک شدید لاجسٹک مسائل کے باوجود ایران نے تیل برآمدات جاری رکھیں۔ تیل و گیس کی تنصیبات پر حملے اور جنگی حالات بھی رکاوٹ نہ بن سکے۔

ایرانی وزیر نے کہا کہ امریکی کارروائیوں اور بحری ناکا بندی کے باوجود تیل کی ترسیل میں مکمل تعطل نہیں آیا۔ ایران نے مشکلات کے باوجود برآمدات کو جاری رکھا۔

ایرانی حکام کا یہ دعویٰ ایسے وقت میں آیا ہے جب جنگ کے دوران ایران کی توانائی تنصیبات پر دباؤ تھا۔ تہران کے مطابق برآمدات کا سلسلہ جاری رہا۔

یاد رہے کہ ایران کی توانائی تنصیبات کو جنگ کے دوران امریکی حملوں کا سامنا رہا ہے، جس سے ترسیل متاثر ہوئی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں