پمز اسپتال، اسلام آباد میں آتشزدگی کا واقعہ، واحد بچی کی حالت تشویشناک، وزیراعظم نے تحقیقات کا حکم دیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پمز اسپتال میں حادثے میں بچنے والی واحد بچی ایزل کی حالت تشویشناک ہے۔ والدین نے قوم سے دعا کی اپیل کی ہے۔
بچی کی والدہ آصفہ بی بی نے کہا کہ ایزل آئی سی یو میں ہے، دھویں سے متاثر ہوئی ہے۔ بچی پری میچور پیدا ہوئی اور کمزور ہے۔
والد وقاص نے بتایا کہ بچی کی طبیعت میں اتار چڑھاؤ ہے، خون لگوانے کے باوجود حالت خراب ہو رہی ہے۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ تمام بچے انتہائی نگہداشت میں ہیں، ان کی حالت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آتشزدگی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔














