ماہرین کے مطابق کھانے کے بعد میٹھا کھانے کی طلب غذائی کمی نہیں بلکہ عادت یا ذہنی دباؤ کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) رات کے کھانے کے فوراً بعد میٹھا کھانے کی طلب ایک عام بات ہے۔ غذائی ماہرین کے مطابق یہ عادت یا غذائی کمی کی وجہ ہوسکتی ہے۔
ماہر غذائیت راشی چودھری کہتی ہیں کہ اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ وٹامنز کی کمی کا اشارہ ہے۔ لیکن ہر بار ایسا ہونا ضروری نہیں ہوتا۔
ماہرین کے مطابق دن بھر غذائیت سے بھرپور کھانا نہ کھانے پر میٹھا کھانے کی طلب پیدا ہوسکتی ہے۔ خاص طور پر جب پروٹین و فائبر کی کمی ہو۔
یہ عادت بچپن سے بھی ہوسکتی ہے، جب کھانے کے بعد میٹھا کھانے کی عادت بن جاتی ہے۔ ذہنی دباؤ بھی میٹھا کھانے کی خواہش میں اضافہ کرسکتا ہے۔
واضح رہے کہ نیند کی کمی اور غذائیت کی کمی بھی میٹھا کھانے کی طلب کو بڑھا سکتی ہیں۔ یہ انسانی جسم کا عام ردعمل ہے، قوت ارادی کی کمزوری نہیں۔















