آج دنیا بھر میں انسداد بدعنوانی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسداد بدعنوانی کا دن منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسداد بدعنوانی کا دن منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔ معاشروں کو کرپشن سے پاک کرنے کے عزم کے ساتھ، یہ دن بلاتفریق احتساب کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے کیونکہ کرپشن کسی بھی معاشرے کی بنیادوں کو کمزور کر دیتی ہے۔

پہلا انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے 9 دسمبر 2004ء کو میکسیکو میں منایا گیا تھا۔ اقوام متحدہ نے سال 2025ء کا موضوع ’’اچھے کل کے لیے بدعنوانی کے خلاف نوجوانوں کے ساتھ متحد ہونا‘‘ قرار دیا ہے، جو ترقی، انصاف اور اعتماد کے نظام کے قیام کے لیے بدعنوانی کے خلاف مؤثر اقدامات کی ضرورت کو ظاہر کرتا ہے۔

پاکستان میں رشوت کو حق اور ملاوٹ کو کاروبار سمجھ لیا گیا ہے، تاہم دیانت، خدمت اور شفافیت کے اصولوں کو اپنا کر ملک سے کرپشن کا خاتمہ ممکن ہے۔ کرپشن کے خاتمے اور ہر کام میرٹ پر چلانے کے لیے عوام میں مایوسی اور ناامیدی کا خاتمہ اور قانون کی حکمرانی یقینی بنانا ضروری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں