پمز اسپتال میں آتشزدگی، نومولود بچے جاں بحق، والد کا دل دہلا دینے والا بیان

پمز اسپتال کی نرسری میں آگ سے 14 نومولود بچے جاں بحق ہوئے، والد نے خود بچوں کو بچانے کی کوشش کی مگر اپنا بیٹا نہ بچا سکا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پمز اسپتال میں آتشزدگی، نومولود بچے جاں بحق، والد کا دل دہلا دینے والا بیان

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی سے چار سال بعد پیدا ہونے والے بیٹے سے محروم ہونے والے والد نے دل دہلا دینے والا بیان دیا ہے۔

پمز اسپتال میں آگ کے باعث نومولود بیٹے کی موت پر والد نے کہا کہ چار سال بعد اولاد ملی تھی۔ بیٹے کی پیدائش صبح 4 بجے ہوئی، لیکن دو گھنٹے بعد پیش آنے والی آتشزدگی نے ان کی خوشیاں ماتم میں بدل دیں۔

نومولود بیٹے کی موت کے وقت والد نے کہا کہ اس کا بیٹا نرسری میں تھا، تاہم اسپتال انتظامیہ کا کوئی اہلکار فوری مدد کو موجود نہیں تھا۔

متاثرہ والد نے بتایا کہ اس نے خود نرسری کا تالا توڑا اور 4 سے 5 بچوں کو نکالا، مگر اپنا بیٹا نہ بچا سکا۔ تحقیقات جاری ہیں اور حکومت نے نوٹس لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ پمز اسپتال کے نیونیٹل وارڈ میں بدھ کو آتشزدگی سے 14 نومولود بچے جاں بحق ہو گئے تھے۔ آگ صبح 6 بج کر 54 منٹ پر لگی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں