پیپلز پارٹی کا سانحہ پمز پر احتجاج، وفاقی وزیر صحت کے استعفے کا مطالبہ

پیپلز پارٹی نے سانحہ پمز پر وفاقی وزیر صحت کے استعفے کا مطالبہ کیا، جبکہ وزیراعظم نے فوری تحقیقات کا حکم دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پیپلز پارٹی کا سانحہ پمز پر احتجاج، وفاقی وزیر صحت کے استعفے کا مطالبہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے سانحہ پمز پر وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اس واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14 نومولود بچوں کی موت انسانی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے۔

شیری رحمان نے پمز اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال میں پانی کی کمی اور ڈاکٹرز کی عدم موجودگی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ذمہ دار وزیر کو خود استعفیٰ دینا چاہیے۔

نیئر بخاری نے کہا کہ ایک سیکرٹری کو ہٹانا کافی نہیں، وزارت صحت کو پمز کی انتظامیہ کی کارکردگی کی ذمہ داری لینی چاہیے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ وزارت کیسے پورے ملک کے اسپتال سنبھال سکتی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا کہ یہ اموات وفاقی نظام صحت کی ناکامی اور انتظامی غفلت کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے وفاقی وزیر صحت کو اس ناکامی کی ذمہ داری قبول کرنے کا کہا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ آکسیجن کی مقدار بتانے والا نیبولائزر پھٹنے سے آگ لگی۔

دیگر متعلقہ خبریں