دہی میں شہد شامل کرنے سے معدے کی صحت میں بہتری، امریکی تحقیق

امریکا کی دو تحقیقی رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ دہی میں شہد شامل کرنے سے معدے میں صحت مند بیکٹریا کی نشوونما تیز ہوتی ہے، جو نظام ہاضمہ کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
دہی میں شہد شامل کرنے سے معدے کی صحت میں بہتری، امریکی تحقیق

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکا کی دو تحقیقی رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ دہی میں شہد شامل کرنے سے نظام ہاضمہ کو فائدہ پہنچتا ہے۔ تحقیقی نتائج کے مطابق شہد کے اضافے سے معدے میں صحت مند بیکٹریا کی نشوونما ہوتی ہے۔

Illinois یونیورسٹی کی پہلی تحقیق میں جانوروں پر شہد کی مختلف اقسام کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ نتائج میں پایا گیا کہ شہد کی تمام اقسام معدے میں بیکٹریا کی نشوونما کو بڑھاتی ہیں۔

دوسری تحقیق میں 66 صحت مند افراد پر کلینیکل ٹرائل کیا گیا۔ انہیں دہی میں شہد شامل کر کے استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی۔ نتائج میں معدے میں بیکٹریا کی نشوونما میں اضافہ ہوا۔

یہ تحقیق اس حوالے سے اہمیت رکھتی ہے کہ شہد اور دہی کا امتزاج نظام ہاضمہ کی صحت کے لیے بہترین ہے۔ محققین نے بتایا کہ شہد بیکٹریا کی نشوونما کو بڑھاتا ہے جبکہ آنتوں کے افعال پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

واضح رہے کہ دہی میں موجود کیلشیئم جسم کو اہم غذائی اجزا فراہم کرتا ہے، جس سے ہڈیوں کی صحت بہتر ہوتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں