پمز اسپتال میں آتشزدگی کے بعد راولپنڈی کے اسپتالوں میں بھی فائر سیفٹی کی ناکامی کا خدشہ۔ وزیر اعظم نے فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناؤ نیوز) اسلام آباد کے پمز اسپتال میں آتشزدگی کے باعث 15 نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے کے بعد ریسکیو حکام نے خبردار کیا ہے کہ راولپنڈی کے بڑے اسپتال بھی فائر رسک کا شکار ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق بینظیر بھٹو اسپتال اور ہولی فیملی اسپتال میں فائر سیفٹی نظام مکمل نہیں ہوا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان اسپتالوں میں فائر ڈیٹیکشن کے نظام کی کمی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے پمز میں آتشزدگی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ حکام کے مطابق PKLI یورالوجی اسپتال کا فائر سیفٹی سسٹم بھی غیر فعال ہے۔
ان اسپتالوں میں ایمرجنسی ایگزٹ نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اگر کہیں ایمرجنسی ایگزٹ ہے بھی تو وہ بند ہے یا اس پر تالے لگے ہیں، جس سے خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے۔
یاد رہے کہ پمز اسپتال میں انکوبیٹر کے ساتھ نیبولائزر پھٹنے سے آکسیجن نے آگ پکڑ لی، جس کے نتیجے میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔















