گوگل اور برطانوی حکومت کی فضائی ماحول بچانے کی کوشش، آسمان پر سفید لکیریں روکنے کا منصوبہ

گوگل اور برطانوی حکومت نے طیاروں کی سفید لکیروں کو روکنے کے لیے ‘آپریشن بلیو اسکائی’ منصوبہ شروع کیا ہے۔ یہ لکیریں ماحول پر منفی اثر ڈالتی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گوگل اور برطانوی حکومت کی فضائی ماحول بچانے کی کوشش، آسمان پر سفید لکیریں روکنے کا منصوبہ

لندن: (رائیٹ ناؤ نیوز) گوگل اور برطانوی حکومت نے مشترکہ منصوبہ بندی کی ہے تاکہ طیاروں کے ذریعے آسمان پر بننے والی سفید لکیریں، جنہیں کونٹریلز کہا جاتا ہے، کو روکا جا سکے۔ یہ منصوبہ ‘آپریشن بلیو اسکائی’ کے نام سے شروع کیا گیا ہے۔

Shanwick ایئر اسپیس میں ایک ٹرائل کے دوران طیاروں کی پرواز کے روٹ میں چھوٹی تبدیلیاں کی جائیں گی۔ اس منصوبے کا مقصد یہ جاننا ہے کہ کیا ان لکیروں کو پیدا ہونے سے روکا جا سکتا ہے یا نہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ سفید لکیریں، جو طیاروں کی ایندھن کے جلنے سے بنتی ہیں، ماحول پر منفی اثر ڈالتی ہیں۔ اس سے زمین کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا ہے اور ماحولیاتی تبدیلیاں وقوع پذیر ہوتی ہیں۔

گوگل آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کے ذریعے موسمیاتی پیشگوئی کے ماڈلز فراہم کرے گا، جو سیٹلائٹ ڈیٹا اور مشین لرننگ ٹیکنالوجی کی مدد سے نتائج کی جانچ کریں گے۔ یہ منصوبہ 30 ماہ تک جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ ان لکیروں کا دورانیہ فضا کے درجہ حرارت پر منحصر ہوتا ہے، اور ان کی موجودگی زمین کے مجموعی درجہ حرارت پر اثر انداز ہوتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں