گوگل میپس کا نیا پاور سیونگ موڈ صارفین کی بیٹری کی عمر بڑھائے گا، یہ فیچر بیٹا ورژن میں دستیاب ہوگا۔
نیویارک: (رائیٹ ناؤ نیوز) گوگل میپس نے صارفین کی بیٹری کی عمر بڑھانے کے لئے نیا پاور سیونگ موڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیچر خاص طور پر اسمارٹ فون کی بیٹری ختم ہونے کے قریب ہونے کی صورت میں مفید ہوگا۔
اینڈرائیڈ اتھارٹی کے مطابق، گوگل میپس کے اس نئے فیچر کا مقصد صارفین کو زیادہ وقت تک نیوی گیشن کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ یہ فیچر میپس کے نئے بیٹا ورژن میں دستیاب ہوگا، جس کے ذریعے یوزر انٹرفیس بلیک اینڈ وائٹ ہو جائے گا۔
گوگل میپس کے اس نئے بیٹا ورژن میں صارفین کو صرف ضروری نیوی گیشن معلومات نظر آئیں گی۔ اس فیچر کے تحت اسکرین مونوکروم پر تبدیل ہو جائے گی تاکہ بیٹری کی زندگی بڑھائی جا سکے۔
یہ فیچر گوگل میپس کی اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لئے مخصوص ہے اور فون کے پاور بٹن کو دبانے پر فعال ہوگا۔ تاہم، ابھی تک گوگل کی جانب سے اس فیچر کا باضابطہ اعلان نہیں ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گوگل میپس کی بیٹا کوڈ میں یہ فیچر چھپا ہوا ہے اور مستقبل میں اس میں مزید تبدیلیاں بھی ممکن ہیں۔ گوگل کی جانب سے باضابطہ طور پر متعارف کرانے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔















