ایپل نے آئی فون 18 پرو سیریز کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے، جس سے صارفین پر مالی بوجھ بڑھنے کا امکان ہے۔
نیویارک: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایپل نے ستمبر میں اپنی نئی آئی فون 18 پرو سیریز کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، ایسا پہلی بار ہو رہا ہے کہ ایپل کی نئی ڈیوائسز پچھلے سال کے ماڈلز سے زیادہ مہنگی ہوں گی۔
رپورٹ کے مطابق، آئی فون 18 پرو اور 18 پرو میکس کی قیمتوں میں تقریباً 100 ڈالرز کا اضافہ ممکن ہے۔ یہ اضافہ ریمز اور چپس کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کیا جا رہا ہے۔
ایپل کے حکام کا کہنا ہے کہ دیگر کمپنیوں کی قیمتوں کی حکمت عملی کا جائزہ لینے کے بعد یہی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سال ایپل کی جانب سے اسٹینڈرڈ آئی فون 18 اور 18 ایئر متعارف نہیں کرائے جائیں گے۔
یہ فیصلہ صارفین پر پرزہ جات کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ منتقل کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل ایپل نے آئی فون 17 سیریز کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا تھا۔
واضح رہے کہ ایپل کی جانب سے فولڈ ایبل آئی فون بھی ستمبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ اسٹینڈرڈ ماڈلز 2027 کے اوائل میں پیش کیے جائیں گے۔















