انسٹا گرام میں نیا فیچر متعارف، ریلز ایڈیٹنگ مزید آسان

انسٹا گرام نے ویڈیوز کی ایڈیٹنگ کے لیے فرسٹ ڈرافٹ نامی نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو ویڈیوز کو 10 سیکنڈ میں تیار کر دیتا ہے، خاص طور پر ان صارفین کے لیے جو ایڈیٹنگ سے مشکل محسوس کرتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
انسٹا گرام میں نیا فیچر متعارف، ریلز ایڈیٹنگ مزید آسان

کیلیفورنیا: (رائیٹ ناؤ نیوز) انسٹا گرام نے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو ریلز ویڈیو کی ایڈیٹنگ کو آسان بنائے گا۔ اس نئے ٹول کا نام فرسٹ ڈرافٹ ہے جو ویڈیوز کے کلپس کو خودکار طور پر ایڈٹ کرتا ہے۔

یہ فیچر ویڈیوز کا دورانیہ کم کرنے، غیر ضروری مواد کو نکالنے اور اہم لمحات کو اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے ذریعے صارفین کو ویڈیو کا پہلا ورژن ملے گا جسے وہ مزید ایڈٹ کر سکیں گے۔

انسٹا گرام نے بتایا کہ یہ ٹول ابتدائی ریل ویڈیو کو 10 سیکنڈ میں تیار کر دے گا۔ یہ ان صارفین کے لیے کارآمد ہے جو ویڈیو ایڈیٹنگ سافٹ ویئر استعمال کرنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں۔

یہ فیچر سب سے پہلے آئی فون صارفین کے لیے دستیاب ہوگا اور انسٹا گرام کیمرا یا ریلز گیلری سے کلپس منتخب کر کے استعمال کیا جا سکے گا۔ اس سے انسٹا گرام سے باہر جا کر ویڈیو ایڈٹ کرنے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔

یاد رہے کہ انسٹا گرام وقتاً فوقتاً اپنے صارفین کی آسانی کے لیے نئے فیچر متعارف کراتا رہتا ہے، تاکہ ایپ کا تجربہ مزید بہتر بنایا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں