آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے لئے پولنگ جاری، نومنتخب اراکین کی حلف برداری آج

مظفرآباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لئے پولنگ جاری ہے، جہاں خواتین اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر سخت مقابلہ ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے لئے پولنگ جاری، نومنتخب اراکین کی حلف برداری آج

مظفرآباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) مظفرآباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ دوپہر دو بجے اسمبلی کا اجلاس ہوگا جس میں نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے۔

مخصوص نشستوں کے لئے خواتین کی 5 نشستوں پر 6 امیدوار مدمقابل ہیں۔ مسلم لیگ ن کی 4 اور پیپلزپارٹی کی 2 امیدوار خواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے حصہ لے رہی ہیں۔

ٹیکنوکریٹ کی ایک نشست پر ن لیگ کے بیرسٹر افتخار گیلانی اور پیپلزپارٹی کے صاحبزادہ ذوالفقار کے درمیان مقابلہ ہے۔ علماء مشائخ کی نشست کے لئے ن لیگ کے مظہر سعید اور پیپلزپارٹی کے حافظ طارق کی جدوجہد جاری ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ اوورسیز کشمیریوں کی نشست پر ن لیگ کے عبدالرحمان آرائیں بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ اس نشست پر کوئی امیدوار کاغذات جمع نہیں کرا سکا۔

واضح رہے کہ مخصوص نشستوں کی پولنگ کے بعد آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ہوگا۔ اس میں نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے انتخابات کے لئے شیڈول جاری ہونے کا امکان ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں