طاہرہ حبیب جالب کی ریڑھی لگانے کی کوشش پر حکومتی خاموشی پر سوالات اٹھنے لگے۔ سندھ کے وزیر ثقافت نے نوٹس لیا۔
لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) نامور شاعر حبیب جالب کی بیٹی طاہرہ حبیب جالب معاشی مشکلات کی وجہ سے ماڈل ٹاؤن بازار میں ریڑھی پر کھانا فروخت کرنے لگیں، مگر انہیں کام سے روک دیا گیا۔
طاہرہ حبیب نے بتایا کہ مینوسپل کارپوریٹشن کے افراد نے پہلے ان کے کام کی تعریف کی، مگر پھر انہیں فوراً ریڑھی بند کرنے کا حکم دیا۔
طاہرہ نے واقعے پر احتجاج کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کی جس پر سندھ کے وزیر ثقافت نے نوٹس لیا اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
یہ واقعہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ معروف لوگوں کے خاندان کے افراد بھی معاشی مشکلات میں مبتلا ہوسکتے ہیں، جبکہ حکومت کی خاموشی سوالیہ نشان بن گئی ہے۔
واضح رہے کہ طاہرہ حبیب نے جون میں ڈی سی آفس لاہور میں ریڑھی لگانے کی درخواست دی تھی، مگر ان کی درخواست مسترد کردی گئی۔















