استری کے جلے داغ نمک سے باآسانی صاف کیے جا سکتے ہیں، نئی استری خریدنے کی ضرورت نہیں۔ صفائی سے پہلے کمپنی کی ہدایات ضرور دیکھیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) استری کے مسلسل استعمال سے اس کی نچلی سطح پر جلے ہوئے سیاہ داغ پڑنا عام بات ہے۔ یہ داغ نہ صرف کپڑوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں بلکہ ناگوار بو بھی پیدا کرتے ہیں۔
ایسی صورت میں نئی استری خریدنے کے بجائے گھر میں موجود نمک مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ نمک کی مدد سے یہ داغ باآسانی صاف کیے جا سکتے ہیں۔
نرم کپڑے پر نمک بچھا کر گرم استری کو احتیاط کے ساتھ آگے پیچھے چلائیں۔ اس عمل سے استری کی سطح پر موجود جلے ہوئے نشان ختم ہونے لگیں گے۔
داغ صاف ہونے کے بعد استری کو ٹھنڈا ہونے دیں اور نم کپڑے سے صاف کریں تاکہ نمک کے ذرات دور ہو جائیں۔ یہ طریقہ نئی استری خریدنے کی لاگت سے بچا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ اس طریقہ کو استعمال کرنے سے پہلے استری بنانے والی کمپنی کی صفائی سے متعلق ہدایات ضرور دیکھیں، خصوصاً اگر استری کی پلیٹ پر نان اسٹک یا خصوصی کوٹنگ موجود ہو۔















