انسداد دہشتگردی عدالت نے علیمہ خان کی درخواست خارج کر دی۔ عدالت نے یو ایس بی کے مواد کو غیر متعلقہ قرار دیا۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناؤ نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے علیمہ خان کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے خارج کر دیا۔ عدالت نے پراسیکوشن کے اعتراضات کو درست قرار دیا اور علیمہ خان کی یو ایس بی کی بین الاقوامی فرانزک کی درخواست مسترد کر دی۔
عدالت میں علیمہ خان کے گواہ فتح اللہ برکی نے یو ایس بی پیش کی تھی۔ گیارہ اگست کو فریقین کے وکلاء نے عدالت میں دلائل دیے۔ خصوصی پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے درخواست پر اعتراضات پیش کیے جبکہ علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک نے دلائل دیے۔
عدالت نے کہا کہ یو ایس بی کا مواد پہلے ہی عدالتی ریکارڈ پر موجود ہے اور ویڈیوز غیر متعلقہ ہیں۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے مقدمہ کی مزید سماعت پچیس اگست تک ملتوی کر دی۔
یہ فیصلہ علیمہ خان کے چھبیس نومبر احتجاج پر درج مقدمہ میں آیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ موجودہ مواد عدالت کے پچھلے فیصلوں کی روشنی میں غیر موثر ہے۔
یاد رہے کہ علیمہ خان نے عدالت میں وڈیوز کی بین الاقوامی فرانزک کرانے کی استدعا کی تھی لیکن عدالت نے اس کو غیر ضروری سمجھا۔















