وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب 2029 تک آرٹیفیشل انٹیلیجنس میں سبقت حاصل کرنے کی جانب گامزن ہے، منصوبہ بندی جاری ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے 2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس میں سب سے آگے لانے کا ہدف مقرر کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس مقصد کے لئے جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے صوبائی مشیر علی مصطفیٰ ڈار نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب اے آئی وژن 2029 کی باضابطہ لانچنگ پر مشاورت کی گئی۔ علی ڈار نے اے آئی آفس کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔
پنجاب میں دنیا کے پہلے آرٹیفیشل انٹیلیجنس فعال ڈیلیوری یونٹ کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ اس یونٹ کے لئے گلوبل ماہرین کے تعاون سے آن بورڈنگ پروگرام تیار کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو اے آئی وژن 2029 کے چھ بنیادی ستونوں پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے اے آئی وژن 2029 پر جاری پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے سی ایم اے آئی اسٹاک ٹیک پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ پنجاب کا آرٹیفیشل انٹیلیجنس وژن 2029 پاکستان کی تکنیکی صنعت میں اہم قدم ہے۔ اس سے صوبے کی ترقی میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔















