امریکا میں مصنوعی ذہانت سے لیس ڈرونز کی آزمائش جاری ہے، جو جنگلاتی آگ پر ابتدائی مرحلے میں قابو پانے میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔
کیلیفورنیا: (رائیٹ ناؤنیوز) امریکا میں جنگلاتی آگ پر قابو پانے کے لیے مصنوعی ذہانت سے لیس خودکار ڈرونز کی آزمائش جاری ہے۔ ان ڈرونز کا مقصد آگ پھیلنے سے پہلے ہی اس کی نشاندہی کرکے ابتدائی مرحلے میں بجھانا ہے۔
محکمہ جنگلات و فائر پروٹیکشن نے کیلیفورنیا میں ان ڈرونز کا تجربہ کیا ہے۔ الاسکا میں ایک عالمی مقابلے کے دوران بھی ان کا استعمال کیا گیا، تاکہ ابتدائی درجے کی آگ کا سراغ لگایا جا سکے۔
ان ڈرونز میں مصنوعی ذہانت، کمپیوٹر وژن اور سینسرز استعمال کیے گئے ہیں۔ یہ فائر فائٹنگ فوم کو آگ کے مقام پر پہنچا سکتے ہیں، خاص طور پر دور دراز علاقوں میں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی بڑے فائر فائٹنگ طیاروں کا متبادل نہیں لیکن معاون ثابت ہوسکتی ہے۔ ابتدائی منٹوں میں فوری کارروائی کا فائدہ اہم ہے۔
یاد رہے کہ موسم، دشوار گزار علاقے اور دیگر طیاروں کے ساتھ رابطے میں مشکلات اب بھی چیلنج ہیں۔ بعض امریکی فائر ایجنسیاں ان ڈرونز کو عملی کارروائیوں میں شامل کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔















