نک جونس کی بھارتی کھانوں سے محبت نے انہیں سوشل میڈیا پر پریانکا چوپڑا سے زیادہ ‘انڈین’ بنا دیا۔ مداحوں کے دلچسپ تبصرے جاری۔
ٹورنٹو: (رائیٹ ناؤنیوز) امریکی گلوکار نک جونس کی بھارتی کھانوں سے محبت نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ ان کی اہلیہ پریانکا چوپڑا سے بھی زیادہ ‘انڈین’ قرار دیا جا رہا ہے۔
نک جونس نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ٹورنٹو کے بھارتی ریسٹورنٹ میں پیاز بھجیا، مرغ مکھنی اور دیگر پکوان کھاتے دکھائی دیے۔
ویڈیو میں نک جونس کو بھارتی کھانوں کی تعریف کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘آئی لوو دس کائنڈ آف اسٹف’، جس کے بعد مداحوں نے دلچسپ تبصرے کیے۔
بھارتی مداحوں نے کہا کہ نک جونس اب پریانکا سے زیادہ بھارتی بن گئے ہیں۔ ایک مداح نے انہیں مذاقاً ‘آدھا انڈین’ قرار دیا۔
واضح رہے کہ نک جونس نے 2018 میں پریانکا چوپڑا سے شادی کی تھی اور دونوں کی ایک بیٹی مالتی میری ہے۔















