آئی ایس پی آر نے جشن آزادی پر نیا ملی نغمہ ‘میرا پیارا وطن پاکستان’ جاری کر دیا، جس میں گلگت بلتستان کی خوبصورتی اور قومی یکجہتی کو اجاگر کیا گیا ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) جشن آزادی کے موقع پر آئی ایس پی آر نے نیا ملی نغمہ ‘میرا پیارا وطن پاکستان’ جاری کر دیا ہے۔ نغمے کے بول وطن سے محبت اور یکجہتی کو اجاگر کرتے ہیں۔
نغمے میں گلگت بلتستان کی حسین وادیاں اور دلکش مناظر قومی محبت کے جذبے سے جوڑے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ نغمہ قومی یکجہتی کا عکاس ہے۔
گلگت بلتستان کے گلوکار مجید احمر نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ یہ نغمہ پاکستان کی خوبصورتی اور وطن کے ساتھ وفاداری کو نمایاں کرتا ہے۔
ملی نغمے میں پاکستان کو اہلِ وطن کی جان اور زندگی قرار دیا گیا ہے۔ اس نغمے میں قومی محبت اور وفاداری کا خاص اظہار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے ہر سال جشن آزادی کے موقع پر ملی نغمے ریلیز کیے جاتے ہیں جو پاکستان کی قومی وحدت کے جذبے کو فروغ دیتے ہیں۔















