محمد احمد کی فیس لفٹ پر وضاحت، بالی وڈ پلاسٹک سرجری سے انکار

محمد احمد نے چہرے کے پروسیجر پر وضاحت پیش کی، کہا یہ بالی وڈ طرز کی پلاسٹک سرجری نہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
محمد احمد کی فیس لفٹ پر وضاحت، بالی وڈ پلاسٹک سرجری سے انکار

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان کے سینئر اداکار محمد احمد نے اپنے چہرے پر کیے جانے والے پروسیجر کے حوالے سے وضاحت پیش کی ہے۔ کچھ روز قبل محمد احمد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی جس میں وہ اپنے چہرے پر کوئی پروسیجر کروا رہے تھے۔

ویڈیو پر ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ جناب احمد صاحب، آپ جیسے ہیں ویسے ہی اچھے لگتے ہیں تو پھر یہ پروسیجر کیوں کروا رہے ہیں؟ اس کے جواب میں محمد احمد نے کہا کہ فیس لفٹ سے خود کو نہیں بدل رہا، بہتر ورژن نظر آنا چاہتا ہوں۔

محمد احمد نے کہا کہ میں خود کو تبدیل نہیں کر رہا بلکہ ایک معمولی طریقہ کار کے ذریعے اپنی بہتر شکل دکھانا چاہتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوئی ‘بالی وڈ’ طرز کی پلاسٹک سرجری نہیں ہے۔

واضح کیا گیا کہ یہ پروسیجر معمولی ہے اور اسے پلاسٹک سرجری نہ سمجھا جائے۔ مداحوں کو بے فکر رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ محمد احمد پاکستان کی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری میں ایک معتبر نام ہیں اور ان کا انداز ہمیشہ منفرد رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں