بحیرہ احمر میں حوثیوں کا تجارتی جہاز پر حملہ، تین پاکستانی جاں بحق

بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملے میں 3 پاکستانی جاں بحق، دفتر خارجہ نے مذمت کی۔ پاکستان بین الاقوامی پانیوں میں آزادانہ جہاز رانی کی حمایت کرتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بحیرہ احمر میں حوثیوں کا تجارتی جہاز پر حملہ، تین پاکستانی جاں بحق

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) بحیرہ احمر میں حوثیوں نے ایک تجارتی جہاز پر حملہ کیا، جس میں 3 پاکستانی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ یہ حملے بحیرہ احمر میں جہاز رانی کی آزادی اور تحفظ کے لیے خطرہ ہیں۔ پاکستان بین الاقوامی پانیوں میں آزادانہ جہاز رانی کی حمایت کرتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان سعودی قیادت میں بحری سلامتی کے حوالے سے قائم اتحاد کا حصہ ہے۔ ہم بین الاقوامی پانیوں میں محفوظ جہاز رانی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کو تیار ہیں۔

واضح رہے کہ مکہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے اور اس میں کسی رکن پر حملہ سب پر حملہ تصور ہوگا۔ پاکستان نے معاہدے کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے اور خطے میں امن کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کے لیے فریقین سے رابطے میں ہے، اور ایران و امریکا کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کر رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں