آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے رنگانا ہیراتھ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 434 وکٹوں کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
ڈارون: (رائیٹ ناؤنیوز) آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین لیفٹ آرم بولر کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ انہوں نے یہ سنگ میل بنگلادیش کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں عبور کیا۔
مچل اسٹارک نے سری لنکا کے بولر رنگانا ہیراتھ کو پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے اپنے کیریئر میں 433 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اسٹارک نے اپنی وکٹوں کی تعداد 434 تک پہنچا دی ہے۔
اسٹارک نے بنگلادیش کے کھلاڑی شادمان اسلام کی وکٹ حاصل کرکے یہ اہم کارنامہ انجام دیا ہے۔ اس کامیابی پر انہیں کرکٹ دنیا سے مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں۔
یہ ریکارڈ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ اسٹارک نے عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور نئے بولرز کے لئے ایک معیار قائم کیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی لیجنڈ وسیم اکرم 414 وکٹوں کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے بھی ٹیسٹ کرکٹ میں لیفٹ آرم بولنگ کی اہمیت کو بڑھایا۔















