مرزا پور: دی مووی کا ٹریلر جاری، کالین بھیا اور گڈو پنڈت کا نیا مقابلہ

مرزا پور: دی مووی کا ٹریلر جاری، جس میں کالین بھیا اور گڈو پنڈت ایک بار پھر مرزا پور کی بادشاہت کے لیے آمنے سامنے ہیں۔ فلم 4 ستمبر 2026 کو ریلیز ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مرزا پور: دی مووی کا ٹریلر جاری، کالین بھیا اور گڈو پنڈت کا نیا مقابلہ

ممبئی: (رائیٹ ناؤ نیوز) مرزا پور: دی مووی کا طویل انتظار کے بعد ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ کالین بھیا، منا بھیا اور گڈو پنڈت پھر مرزا پور کی بادشاہت کے لیے آمنے سامنے ہیں۔

فلم کی کہانی مشہور ویب سیریز مرزا پور کو آگے بڑھاتی ہے۔ اس بار شائقین کو بڑے پردے پر زیادہ بڑے پیمانے کی کارروائی دیکھنے کو ملے گی۔

ٹریلر میں پنکج ترپاٹھی کالین بھیا کے کردار میں مرزا پور کی گدی پر اپنی گرفت برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ علی فضل کا گڈو پنڈت مرزا پور کے تخت کا سب سے بڑا خطرہ ہیں۔

ٹریلر میں پرانے کرداروں کی دشمنی کے ساتھ نئی صف بندیوں، سازشوں اور دھوکے کی جھلکیاں بھی دکھائی گئی ہیں۔ روی کشن نئے کردار میں نظر آئیں گے جبکہ جتیندر کمار ببلو کے کردار میں ہیں۔

واضح رہے کہ فلم 4 ستمبر 2026 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ یہ فلم شائقین کے لیے ایک نیا تجربہ ثابت ہو سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں